مخالفین کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر اسلحہ کے زورپر گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چکنمبر 21 ج ب کے رہائشی احمد رضا نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکے گھر پر اسلحہ کے زورپر سابقہ رنجش کی بناء پر دھاوا بول دیااور گن پوائنٹ پر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اہلخانہ کو خوف و ہراس کا شکار بھی بنایاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔