سزا میں کمی کی درخواست پرجیل حکام سے جواب طلب

سزا میں کمی کی درخواست پرجیل حکام سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں سزا میں کمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دیگر مقدمات میں ملزم کو سزا نہیں ہوئی ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ملزم سے 1530 گرام چرس کی برآمدگی بتائی گئی ہے ، عدالت نے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل سے استفسار کیا کہ قانون کے مطابق ملزم کی سزا کتنی کم ہوسکتی ہے ؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ منشیات برآمدگی کے مقدمے میں سزا ساڑھے چار سال سے کم نہیں ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں