مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پر شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پھر اہلسنت والجماعت پاکستان کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو مولانا اورنگزیب کو گرفتار کرکے 12 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ،استغاثہ کے مطابق فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود ملزم نے اطلاع دیئے بغیر شہر سے باہر نقل وحرکت جاری جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔