ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی،مچھلی کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا

 ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی،مچھلی کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مچھلی کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا شہریوں نے دیگر اشیائے ضروریہ کی طرح مچھلی کی سرکاری قیمتیں طے کرنے اور عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھلی کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا ،گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ، رہو مچھلی 400 سے بڑھ کر600 ، بام 500 سے 700، شنگھاری 500 روپے اضافے سے 1500، ملہی 1200، ڈمرہ 600، چڑا 550، کھگا 450، سول مچھلی 1950 اور جھینگا مچھلی کا ریٹ 3000 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی بھی گوشت اور انڈوں کی طرح اشیائے ضروریہ میں شامل ہے ، اس کی بھی سرکاری قیمتوں کا تعین اور اطلاق ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں