ڈی سی کوٹ ادو کا انگلش میڈیم ہائی سکول نمبر 2 کا دورہ
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی سکول نمبر 2 کا دورہ کیا اورسکول کی ہیڈ سے ملاقات کی،ڈی سی نے سکول کے نظم وضبط،حاضرریکارڈ سمیت دیگر انتظامی امورکاجائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز کو چیک کیااورطلبہ کو فراہم کردہ کوالٹی آف ایجوکیشن کاجائزہ لیا،کلاس رومز میں بچوں کو دی جانے والی سہولیات کابھی جائزہ لیا اور بچوں سے تدریسی سوالات، سہولیات سے متعلق بھی گفتگوکی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کہ سکول میں تمام بچوں کو نصاب کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جائے ،بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار بچوں کی بہترین نشوونما اور تربیت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، طلبہ اور اساتذہ کو تاکید کی کہ اسی طرح محنت ولگن سے اپنی ذمہ دریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں۔