کہروڑپکا میں غیر قانونی ایل پی جی کی تمام دکانیں سربمہر

کہروڑپکا میں غیر قانونی ایل پی جی کی تمام دکانیں سربمہر

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )ایل پی جی فروخت کنندگان کے خلاف کارروائی ،تمام غیر قانونی دکانیں سیل،ری فلنگ اورزائد نرخوں پر فروخت کی بالکل اجازت نہیں دی جائیگی ۔

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں کسی بھی ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار کے پاس حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہیں، لائسنس کے بغیر ڈی کینٹنگ کر رہے ہیں ،کچھ دکانات مصروف بازاروں میں ہیں جن کی وجہ سے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آسکتاہے جبکہ اپنے من مانے ریٹ بھی مقررکئے ہوئے ہیں جس سے عوام شدیداذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر آئندہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں