انسداد ڈینگی مہم کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

 انسداد ڈینگی مہم کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم ڈپٹی ڈی ایچ اوز، محکمہ تعلیم،لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، زراعت ،سوشل ویلفیئر، پاپو لیشن ویلفیئر،پولیس کے متعلقہ افسران،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز سمیت کمیٹی کے دیگر معاون شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اے ڈی سی جی کو انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں انہیں ڈینگی کے خلاف آؤٹ ڈور،ان ڈور اور ویکٹر سرویلنس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ عمر فاروق نے انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے صاف ستھرا ماحول بنیادی ضرورت ہے جس کیلئے میونسپل کمیٹیوں کو بھرپور اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیوں اور محکمہ صحت کے اشتراک سے سول سوسا ئٹی اور سرکاری و نجی اداروں کو ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں