ٹریفک پولیس کی کرشنگ سیزن کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

ٹریفک پولیس کی کرشنگ سیزن کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے کرشنگ سیزن کے حوالے سے بھرپور انداز میں ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔۔

 جس میں گنے کی ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو سموگ اور فوگ کے موسم کے پیشِ نظر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا رہی ہے اور ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز اور ان کی ٹیم کی جانب سے ضلع بھر کی تمام شوگر ملز کے دورے جاری ہیں اور وہاں پر موجود ڈرائیورز اور انتظامیہ سے میٹنگز بھی کی جا رہی ہیں اور انہیں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت کے عین مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کرشنگ سیزن کے حوالے سے سڑکوں پر بہتر ٹریفک بہاؤ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ بھی جاری ہے ،شہری کسی بھی قسم کی سڑک پر ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 195 پر کال کرسکتے ہیں، جہاں پر الرٹ آپریٹرز فوری رسپانس دیں گے ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے خاص طور پر صدر سرکل کے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر کے تمام صدر سیکٹر ایریاز میں خود متحرک رہیں اور کرشنگ سیزن کے حوالے سے تمام صورتحال پر اور سڑکوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں