جھنگ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 2 معروف ریسٹورنٹ سیل

جھنگ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 2 معروف ریسٹورنٹ سیل

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد کا جھنگ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن،ملاوٹ اور جعلسازی پر 2 معروف ریسٹورنٹ اور 1 کھویا یونٹ بند ، 120کلو ملاوٹی ساسز اور بھاری مقدار میں ناقص اشیاء کو تلف کر دیا گیا، مقدمات درج۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے سرگودھا روڈ، سرکلر روڈ اور نواحی علاقے حویلی بہادر شاہ میں کئے گئے آپریشن کے دورا ن کھو یا یونٹ سے سابقہ لیے جانے والے سیمپل فیل ہونے پر یونٹ بند کر کے مقدمہ درج کروایا گیا، سرکلر روڈ پر واقع ساسز سٹور سے ناقص ساسز برآمد ہونے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ دکان میں ضبط شدہ ملاوٹی ساسز فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو بھی بند کر دیا گیا،کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، فرائنگ کے لیے ناقص آئل استعمال کیا جارہا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ فریزر کی ناقص صورتحال اور ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں