موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا اتنا 71سال میں کسی نے نہیں لیا ، رائو طاہر مشرف

موجودہ حکومت نے جتنا  قرضہ لیا اتنا 71سال میں کسی  نے نہیں لیا ، رائو طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا )سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا اتنا 71سال میں کسی نے نہیں لیا ، اسٹیٹ بنک اور اداروں کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دیا جارہا ہے۔

 ، لوگ بیرون ممالک سے لیا سستا قرضہ پاکستان کو 7فیصد پر دیکر اربوں روپے کما چکے ہیں، حکومت کے باعث اداروں پر تنقید شروع ہوچکی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ قومی اداروں کو تنقید سے بالا تر ہونا چاہیئے ادارے ہی ملک کی بنیادوں کو مضبوط بناتے ہیں بدقسمتی سے ناعاقبت اندیش سیاستدان اداروں کو سیاست میں گھسیٹ میں ملک کی جڑوں کو اپنے مفاد کی خاطر کھوکھلا کرنے کے در پہ ہیں قوم ان کے چہروں کو پہچانیں جو آپ کے ووٹ سے طاقت میں آکر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر انہیں کمزور کرنے کے در پہ ہیں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں