ملکوال :گوجرہ میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کا افتتاح

ملکوال :گوجرہ میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کا افتتاح

ملکوال(سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ، منصوبے پر دو کروڑ روپے لاگت آئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام الناس کو کسی بھی قسم کے ایمرجنسی حالات میں ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کوریسکیو، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی نئی عمارت کا منصوبہ علاقہ کے عوام کے ساتھ وعدے کی تکمیل ہے ۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح جانفشانی سے کام سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں