بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ

بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت  کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ کی رپورٹ پربغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر مقصود احمد نے بتایا کہ زائد المیعاد، جعلی زرعی ادویات اور بغیر ڈیلرشپ فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ راجہ گھمناں میں واقع محمد اسماعیل کی زرعی ادویات کی دکان گوہر ٹریڈرز سے بھاری مقدار میں زرعی ادویات برآمد کر لی ہیں جن کی مالیت 5لاکھ 50ہزار روپے ہے جنہیں وہ بغیر لائسنس کے فروخت کر رہا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے موقع پرموجودزرعی ادویا ت کو تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں