پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریاں،3331 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریاں،3331 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسداد پولیو مہم کے رواں سال کا آخری راؤنڈ 16 سے 20 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

 پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی، اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 4522 ورکرز پر مشتمل مجموعی طور پر 3331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں تین ہزار 36 موبائل ، 206 فکسڈ اور 99 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مہم میں محکمہ تعلیم کے 410 بہبود آبادی کے 132، سول ڈیفنس کے 21 جبکہ دیگر محکموں کے 12 ملازمین حصہ لیں گے ، ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو انتہائی بلند سطح پر برقرار رکھیں، انہوں نے علماء کرام سے اس مرض سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں