ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کاشیڈول جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 11 جنوری ہفتہ کو ہونگے ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین میاں شکیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن بورڈ عماد میر،میاں محمد اسلم، قمر ضیاء ہرڑ، امجد عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025-26 کیلئے شیڈول جاری کیا گیا۔ کاغذات نامزدگی02،03،04،05 دسمبر صبح 10بجے تا3بجے تک وصول کئے جائیں گے ۔ اعتراضات برکاغذات نامزدگی وسکرونٹی07 دسمبر 2024ء بروز ہفتہ صبح 10بجے تا 2بجے ،واپسی کاغذات نامزدگی 09 دسمبر 2024ء بروز سوموار صبح 10بجے تا 3 بجے اور امیدواران کی حتمی فہرست11دسمبر 2024ء بروز بدھ آویزاں کردی جائے گی۔ جبکہ پولنگ11 جنوری 2024ء بروز ہفتہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے اور دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ چیئرمین الیکشن بور ڈمیاں شکیل احمدنے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ہدایت کے مطابق الیکشن قواعد وضوابط پر مکمل عملدر آمد کروایا جائیگا۔