پولیو کیسز میں اضافہ تشویشناک :ڈی سی سیالکوٹ

پولیو کیسز میں اضافہ تشویشناک :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس ایک دفعہ پھر سر اٹھا رہا ہے اور پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔۔۔

 جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے 16 دسمبر کو سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران جہاں ضلع سیالکوٹ کے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ دوسرے صوبوں اور اضلاع سے آئے ہوئے بچوں کو بھی 100 فیصد کور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے چوتھی انسداد پولیو مہم 2024کے مائیکروپلان کی تیاری، ہیؤمین ریسورس کی فراہمی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت۔کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ گزشتہ ماہ کی مہم کے دوران تمام مسنگ بچوں کو ٹریس کرکے پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ مائیکروپلان کی تیاری کیلئے موبائل ٹیموں کی ایریا کی میپنگ کو غلطیوں سے پاک کیا جائے تاکہ مہم کے 100 فیصدی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ساڑھے چھ ہزار افسر و ملازمین حصہ لیں گے جو تقریبا 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں