مچھلی منڈیاں بحال ، 40 ہزار میٹرک ٹن مختلف اقسام کی مچھلی کی ترسیل شروع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مچھلی کے کاروبار کا گڑھ گوجرانوالہ ڈویژن میں مچھلی منڈیاں بحال ہوگئیں مرکزی منڈی علی پور چٹھہ ،حضرت کیلانوالی سمیت دیگر منڈیوں سے ۔۔۔
پاکستان بھر کے بڑے اضلاع میں مچھلی کی بڑی کھیپ کی ترسیل شروع ہوچکی ہے موسم سرما میں مچھلی کا کاروبار گوجرانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ عروج پر پہنچ جاتا ہے رواں سال کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کے دریاؤں،ندی نالوں،جوہڑوں سے 40 ہزار میٹرک ٹن مختلف اقسام کی مچھلی کی ترسیل منڈیوں سے شرو ع ہوچکی ہے ، پرائیویٹ فش فارموں سے ایک ہزار657 میٹرک ٹن،نہروں سے 1256،جوہڑوں،سیم نالوں سے 588میٹرک ٹن مچھلی پکڑ کر فروخت کیلئے منڈیوں میں پہنچ چکی ہے ،گوجرانوالہ ڈویژن بالخصوص علی پور چٹھہ ،ہیڈ خانکی وغیرہ فش انڈسٹریز کا روپ دھار چکی ہیں،فش فارم مالکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عدم سرپرستی اور مچھلیوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں کے باعث فش فارمنگ جیسا نفع آور کاروبار خسارے کا دھندہ بن چکا ہے ۔