خواتین کے جائیداد میں حق اور قوانین سے متعلق سیمینار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خواتین کو جائیداد میں حقوق، اس متعلق قوانین، پالیسیوں اور طرز عمل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر شعبہ تاریخ کے استاد ڈاکٹر مظہرعباس کا کہنا تھا کہ طلبا بالخصوص خواتین کو مواقع دینا اور ان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اگر خواتین خود اپنے حقوق کے بارے میں بات کر رہی ہیں تو اس کا وزن زیادہ ہے کیونکہ دوسری خواتین اپنے ساتھی انسانوں یعنی خواتین کے الفاظ کو صنفِ مخالف کے الفاظ سے زیادہ اہمیت دیں گی۔ سیمینار میں قوانین، پالیسیوں اور ان کے عملی نفاذ کے بارے میں جامع تحقیق پیش کی گئی۔ سیمینار میں خواتین مقررین نے بھی شرکت کی جن میں ملائکہ نور اور چشمان پری نے خواتین کے زمین و جائیداد کے حقوق کی وکالت کرنے والے قانونی فریم ورک اور اسلامی اصولوں پر زور دیا۔ لائبہ عدنان اور محترمہ گلدستہ پشتین نے قومی اور صوبائی پالیسیوں کی کھوج کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ خواتین کی زمین کی ملکیت کے راستے کیسے بُنتی ہیں۔ آمنہ حریم اور ثمرین مقصود نے قوانین اور پالیسیوں کے نفاذ کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے ممکنہ حل پیش کئے ۔