معمولی تلخ کلامی ،مسلح افراد نے شہری کو گولیاں مار دیں
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے شہری کو گولیاں مار دیں۔
تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 275 ج ب میں احسان خاں کی اپنے محلے داروں ذیشان و دیگر سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم طیش میں آگئے اور اسلحہ نکال کرلے آئے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے احسان کو لہولہان کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔