مارکیٹیں 8بجے بند کرانا غیر سنجیدہ فیصلہ ،نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ کے دکانداروں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کاروباری مارکیٹیں 8بجے رات بند کروانا غیر سنجیدہ فیصلہ ہے، اس فیصلہ سے دکانداروں کو مالی نقصان ہورہاہے۔۔
حکومت فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ ان خیالات کا اظہار کھرڑیانوالہ کے دکاندار محمد اسد، محمد وقاص ، محمد رمضان ، سفیان احمد، سعید احمد،بلال احمد،ناصر محمود اور یاسرعلی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایک سروے کے دوران کیا ہے ۔ دکانداروں نے مزید کہا ہے کہ سموگ میں کافی حدتک بہتری آچکی ہے، اب مارکیٹیں بند کروانے کاکوئی جواز باقی نہیں رہا،مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ دکانداروں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہو پا رہے،دکانوں کے کرایہ جات بجلی کے بل دکانوں پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں اور دیگراخراجات ٹیکسزوغیرہ بہت زیادہ ہیں۔حکومت اورنتظامیہ کو مارکیٹیں بندکروانے کے فیصلہ پرنظر ثانی کرناچاہیے اوردکانداروں کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرنے چاہئیںتاکہ کاروباری طبقہ احسن طریقے سے کاروبارچلاکر بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کر سکے ۔ متاثرہ دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کاروباری طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ان پر پابندیاں لگانے کی بجائے ان کی مشکلات کو دورکیاجائے ۔