،پینسرہ :پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈاکو نعمان ٹھیکریوالا کے علاقہ کا رہائشی نکلا
پینسرہ(نمائندہ دنیا )پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈاکو تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ کا رہائشی نکلا ،ملزم کی شناخت نعمان یوسف سکنہ 70ج ب منصوراں کے نام سے ہوئی ہے ۔
یاد رہے چار نامعلوم کار سوار ڈاکوؤں نے گذشتہ روز پولیس پر فائرنگ کر دی تھی اوربعدازاں اے بی سی روڈ پر کمال آباد قبرستان میں پولیس سے مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے نعمان زخمی ہو گیا تھا جسے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا تھا ۔