جھنگ: انتظامیہ کے زیر اہتمام پلاسٹک بیگ کیخلاف واک

جھنگ: انتظامیہ کے زیر اہتمام پلاسٹک بیگ کیخلاف واک

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریل بازار چوک سے پلاسٹک بیگ کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے کی۔ واک میں ضلعی افسران ،طلباو سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے ۔ آگاہی واک کے دوران شہریوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے متبادل بیگز کے استعمال کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ادارہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سنگل یوز پلاسٹک پراڈکشن اینڈ کنزمپشن قانون 2023 میں ترمیم کردی گئی۔صوبے کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،سٹک شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، رجسٹریشن فیس میں ردو بدل بھی کر دیا گیا ہے ،کمیٹی شاپنگ بیگ بنانے والوں کو قوانین کے تحت معاونت فراہم کرے گی،پلاسٹک شاپنگ بیگ کو استعمال میں کمی کیلئے کئی عوام پلاسٹک کو آگاہی فراہم کرے گی،کمیٹی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے متبادل کو فروغ دے گی،کمیٹی مسلسل عوامی نمائندوں کیساتھ رابطے میں رہے گی،غیر معیاری پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے اور فروخت کرنے والوں کے کیخلاف 10 دسمبر سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں