ٹوبہ :دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر نگرانی دوسرے روز بھی ضلع اور تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔
جہاں تمام متعلقہ افسران نے ریونیو خدمت سروسز کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ،اورایک ہی چھت کے نیچے اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار ، ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر افسران نے شرکت کی،افسران نے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو متعدد سروسز کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں میرٹ پر عوام الناس کے مسائل بلا تاخیر حل کیے جا رہے ہیں، ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے ۔