اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے پٹرول پمپس پر چھاپے ، جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے پٹرول  پمپس پر چھاپے ، جرمانے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کامختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے ، وزن کے پیمانوں کو چیک کیا اور بعض کو جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر وزن کے پیمانوں کو چیک کیا اور بعض پمپس پر کم وزن کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے مالکان کو جرمانے کیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو کم پٹرول ملنے کی شکایات برداشت نہیں کی جائے گی اور وزن میں ہیرا پھیری کے مرتکب پٹرول پمپس مالکان کو نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں