جواد سپورٹس کمپلیکس میں5 ٹورنامنٹس کی تقریب تقسیم انعامات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام سال2024میں منعقد ہونیوالے پانچ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تقسیم انعامات کی تقریب جواد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
جس میں مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل\'پیٹرن چیف حمیدہ افضل شیخ\'چیف ایگزیکٹو جواد کلب شیخ جواد افضل\'شیخ عماد افضل\'شیخ فراز احمد نے ٹورنامنٹ ایس ایم اشرف میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ\'ایس ایم میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ،حمیدہ افضل وومن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ،کامران اشرف میموریل بلینڈ کرکٹ لیگ ،کامران اشرف میموریل ڈیف کرکٹ لیگ کے ونر\'رن اپ \'تھرڈ پوزیشن کیساتھ ساتھ مین آف دی ٹورنامنٹ\'مین آف دی میچ\'بیسٹ باولر\'بیسٹ کیپر اور کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر جی ایم جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میاں ندیم اشرف ایڈووکیٹ\'جی ایم جے ٹیکس میاں رضوان الحق\'ایڈمن آفیسر جے ٹیکس رانا چنگیز خاں\'فیضان احمد\'بیڈمنٹن کوچ عامر اسلام\'ہیڈ کوچ جواد کلب میاں نوید نذیر\'نعیم اشرف\'نورنبی\'میاں کاشف فرید\'فرخ محمود\'مقصود احمد\'حافظ امین الحق اشرفی\'رانا زین نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔