پیرمحل :دانش سکول میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل

پیرمحل :دانش سکول میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل

پیرمحل (نمائندہ دنیا )سینٹر آف ایکسیلینسی (دانش سکول)میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل، طلبہ کے رش کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے۔۔۔

 پیرمحل دانش سکول میں داخلہ مہم کیلئے 2 روزہ انٹری ٹیسٹ ہوا جس میں علاقہ بھر کے ہزاروں طلبہ نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ پرنسپل سکول ممتاز حسین شاکر کا کہنا تھا کہ طلبہ کا داخلہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے پر سکول داخل ہونے والے طلبہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے فری تعلیم فراہم کی جائے گی اور بہتر تعلیمی نتائج حاصل کرنے کے لئے ادارہ میں میرٹ پر اساتذہ و دیگر سٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں