جھنگ سرگودھا روڈ پر بس موٹر سائیکل کو بچاتے الٹ گئی

جھنگ سرگودھا روڈ پر بس موٹر سائیکل کو بچاتے الٹ گئی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ سرگودھا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتی ہوئی الٹ گئی۔

حادثہ میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ جھنگ سرگودھا روڈ پر رسول کے قریب تیز رفتار بس موٹر سائیکل کو بچانے کے لیے بریک لگانے سے اچانک الٹ گئی۔حادثہ میں 50سالہ عطا اﷲ ،50سالہ بلقیس،24سالہ سجاد اور 22سالہ رفعت شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی کو فسٹ ایڈ دے کر روانہ کر دیا ۔جبکہ 3 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کو فوری طبی امداد دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں