جڑانوالہ:پیر فاضل شاہ بخاری ؒ کا سالانہ عرس مبارک آج ہو گا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سالانہ میلاد پاک حضور صاحب لولاکؐ وپیر سید محمد فاضل شاہ بخاری ؒ کا سالانہ عرس مبارک آج مورخہ 11اپریل بروز جمعہ بمقام آستانہ پیر بخاری صابری مسجد جڑانوالہ منعقد ہوگا۔۔۔
جس میں علامہ حافظ ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی خطاب فرمائیں گے جبکہ پیر سید غلام شمس الدین ، صاحبزادہ میاں ولید احمد ، سید فصیح الحسن ، میاں محمد انیس الرحمن ، علامہ محمد اسد مدنی ، علامہ مفتی شہباز حسین ، محمد اصغر علی نور ی، شیخ محمد ناظم خصوصی شرکت کرینگے۔