نصرت فتح علی خان ہسپتال کیلئے 3 کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے گئے

نصرت فتح علی خان ہسپتال کیلئے 3 کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر)نصرت فتح علی خان ہسپتال کے نامکمل منصوبے سے متعلق روزنامہ دنیا کی خبر پر سیکرٹری پرائمری اینڈر سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کا ایکشن، علاجگاہ کیلئے 3کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے۔

 فیصل آباد کے علاقہ حسیب شہید کالونی اور ملحقہ علاقوں کیلئے قائم کیے گئے نصرت فتح علی خان کا منصوبہ 9سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نامکمل ہے ۔ ہسپتال میں بجلی کا مطلوبہ نظام دستیاب نہیں جبکہ انتظامیہ عارضی کنکشن سے کام چلانے میں مصروف ہے ہسپتال میں نامکمل تعمیر کے باعث سٹاف کی رہائشگاہیں بھی فعال نہیں ہوسکیں جبکہ کئی مشینیں بھی بند پڑی ہیں۔ اس حوالے سے روزنامہ دنیا کی جانب سے مسئلہ اجاگر کرنے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال کیلئے 3کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنیکا اعلان کردیا جبکہ علاجگاہ کے اندر خون کی کمی کا شکار بچوں کیلئے تھیلیسیمیا سنٹر بنانے کا بھی اعلان کیا ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سیکرٹری صحت کی جانب سے کھرڑیانوالہ ہسپتال کا دورہ بھی کیا گیا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر مجاہد کو معطل کرکے لاہور رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔ مکوانہ رورل  ہیلتھ  کلینک کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں