سابقہ رنجش ،شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے نشاط آباد پل کے قریب جنید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔