اقوام عالم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے :رانا ظفر عباس

بھوآنہ(نمائندہ دنیا )معروف سماجی شخصیت رانا ظفر عباس خان نے کہا ہے کہغزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔۔۔
اقوام عالم اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے ، غزہ اور فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کوانصاف دلانے کیلئے عالمی سطح پر مضبوط آواز اٹھانا ضروری ہے ،ہم اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دے ۔ مسئلہ فلسطین کوقومی سطح پر اجاگرکرکے عالمی سطح پر حل کرنے کے لیے مسلم ممالک اپنابھرپور کردار اداکریں۔اسرائیل نے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے غزہ سمیت کئی علاقوں کو ریت و مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ۔