معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت قابل تشویش :ڈاکٹر نگہت

 معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت قابل تشویش :ڈاکٹر نگہت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معروف عالم دین ڈاکٹر نگہت ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت اور معاشی اقدار کا فقدان قابل تشویش ہے۔

 ہمیں عوامی سطح پر قرآن و سنہ کے پیغام کو عام کرتے ہوئے تاریکیوں کو روشنیوں میں بدلنا ہو گا تاکہ ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینئر ٹیوٹر آفس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر ریاض ورک، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، چیف ہال وارڈن ڈاکٹر انوارالحق، ڈاکٹر رافع مزمل و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر نگہت ہاشمی نے مزید کہا کہ دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے جس کے لئے دانستہ کاوشیں کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،اسلام ہمیں بھائی چارے ، مساوات، صلہ رحمی اور امن کا پیغام دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے ، اگر ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنہ کے مطابق ڈھالیں تو اس سے نہ صرف قلبی سکون حاصل ہو گا بلکہ معاشرتی سطح کی ناہمواریوں کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں