ڈجکوٹ :شہریوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی
ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈجکوٹ سے ضلع کونسل فیصل آباد تک بڑی ریلی نکالی ، سیاسی و سماجی شخصیت چودھری اظہر گجر اور اعجاز چودھری کی زیر قیادت ریلی ڈیرہ ہری سنگھ سے روانہ ہوئی۔
جس میں درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں ، شرکاء بھارتی جنگی جنون کیخلاف نعرے بازی کر تے رہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری اظہر گجر نے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور بھارت کو ایسی شکست فاش دینگے کہ اس کا غرور خاک میں مل جائیگا ۔اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔