جھنگ :بچوں کے اغواء کی کوشش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بچوں کو اغواء کرنے کی کوششوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک 16 سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے جس سے والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سخت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس سنگین معاملے کا نوٹس لے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے علاقے میں امن بحال کرے تاکہ والدین سکھ کا سانس لے سکیں۔