اٹھارہ ہزاری: کسان کارڈ کے مسائل برقرار ، زمیندار پریشان

اٹھارہ ہزاری: کسان کارڈ کے مسائل برقرار ، زمیندار پریشان

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)کسان کارڈ کے مسائل جوں کے توں، ہیلپ ڈیسک بھی شکوک کا شکار ہو گیا ۔۔۔

، کسان کارڈ کے مسائل جوں کے توں برقرار، کسان کارڈ فیز 2 میں سہولیات کا دعویٰ صرف زبانی ہے ، زمینداروں کی پریشانیوں میں کمی نہ آ سکی۔گزشتہ روز تحصیل جھنگ اور 18 ہزاری کے کسانوں نے شکایات کیں کہ کسان کارڈ ہیلپ ڈیسک اور سہولت سنٹرز قائم تو کیے گئے ہیں، لیکن وہاں مسائل کا حل کم اور بیوروکریسی زیادہ نظر آتی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر ناصر سیال نے زمینداروں سے گفتگو کے دوران تسلیم کیا کہ کسانوں کو پن کوڈ، بائیو میٹرک، اور بلاک ہونے والے کارڈز سمیت کئی مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ اب بھی انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔کسانوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور زراعت حکام کی نگرانی کے باوجود سہولت مراکز میں عملہ غیر تربیت یافتہ ہے اور کارڈ اپلائی کرنے کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔ کئی کسان اب بھی اپنے تیار شدہ کسان کارڈ کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں