موسم گرما کے باعث الرجی، ناک، کان کے امراض میں اضافہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) موسم گرما کے باعث الرجی، ناک، کان، گلہ اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔۔۔
متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں پہنچ گئی جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینک میں بھی مریضوں کا رش لگ گیا، بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد پیلا یرقان اور خسرے کا شکار ہونے لگے موسم کی اچانک گرم شدت کے بعد الرجی، آنکھوں کے امراض بڑھ گئے سول ہسپتال میں مریضوں کا ریکارڈ رش بڑھ گیا ناک، کان، گلہ کی خارش، ریشہ، الرجی سے بیشتر مردو خواتین متاثر ہوئے بالخصوص کمسن بچے موسمی امراض کا شکار ہونے لگے جبکہ آنکھوں کے انفکیشنز میں بھی اضافہ ہونے لگا شہری نزلہ، زکام سے متاثر ہو رہے ہیں الرجی کی وباء پھیل چکی ہے جبکہ پیٹ اور معدہ کے امراض میں بھی اضافہ ہو گیا چھوٹے بچے پیلا یرقان، خسرہ، پیٹ امراض کا شکار ہورہے ہیں طبی ماہرین کا کہنا کہ موسم گرما کی شدت کی وجہ سے پانی کی کمی انسانی جسم میں پائی جارہی ہے گرمی کی تپش سے محفوظ رہنا اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے ۔