چناب نگر پو لیس کی کارروائی اشتہاریوں سمیت12 ملزم گرفتار
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں پولیس کی کارر وائیوں میں اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزم گرفتار۔۔۔
اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کو گرفتار کیا ،جبکہ غفلت تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے 3ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر تین ملز موں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے چرس، شراب اور پسٹل برآمد ہوا۔ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے ۔