کمالیہ: مزدور کی ماہانہ اجرت میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف احتجاج

کمالیہ (نمائندہ دنیا )حالیہ بجٹ میں مزدور کی ماہانہ اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرنے پر سینکڑوں مزدوروں کا احتجاج حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔۔۔
فیکٹری ایریا خالد کالونی میں پاور لومز مزدوروں سمیت دیگر مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے صدر ملک عبدالمجید نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ مزدور کش بجٹ ہے بجلی ،گیس،پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں غریب عام مزدور کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ممکن نہیں رہا پاور لومز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت مہنگائی کے تناسب سے 70ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جانی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈ، ای او بی آئی کارڈ جاری نہیں کئے جارہے جو کہ مزدور کا بنیادی حق ہے اس حوالہ سے متعلقہ انتظامیہ کو متعد د بار باور کروایا گیا لیکن کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گے تو مجبورا احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ۔