پیرمحل :وفاقی محتسب کی جانب سے میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری

پیرمحل(نمائندہ دنیا )حکومت کی جانب سے شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کی جانب سے میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ڈپٹی رجسٹرار یاسر بشیر نے عوام کی شکایات سنیں، کھلی کچہری میں تمام وفاقی محکموں کے مقامی سربراہان موجود تھے ۔ عوام کی جانب سے 100سے زائد سائلین نے شکایات پیش کیں ۔زیادہ تر خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی شکایات لے کر پیش ہوئیں، دوسرے نمبر پر فیسکو کے خلاف شکایات موصول ہوئیں، کھلی کچہری میں شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جارے کئے گئے ،شہریوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔