چنیوٹ:ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کاہفتہ واراجلاس

چنیوٹ:ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کاہفتہ واراجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کاہفتہ واراجلاس ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،چنیوٹ فیصل آباد روڑ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیاگیا ۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوم کو ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،شہریوں کی فلاح وبہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں