جڑانوالہ :ریٹائر ہونیوالے پٹواریوں کے اعزاز میں ظہرانہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ریٹائر ہونیوالے پٹواریوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، تحصیلدار وسیم یزدانی نے ان کو شیلڈز پیش کیں۔ دوسری طرف شیرافضل انجمن پٹواریاں جڑانوالہ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں رریٹائر ہونیوالے پٹواریوں محمد اسلم وٹو،فضل عباس اعوان، حافظ خضر حیات، رائے مشتاق کھرل،رانا انصر خاں، ہیڈ کلرک اسسٹنٹ کمشنر آفس حافظ محمد غضنفر، نائب قاصد سرفراز، محمد ادریس کے اعزاز میں گزشتہ روز ظہرانہ کے اہتمام کیا گیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، تحصیلدار وسیم یزدانی ،اور انجمن پٹواریاں جڑانوالہ کے صدر شیرافضل نےانہیں شیلڈ زپیش کیں۔مقررین نے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری طرف شیرافضل انجمن پٹواریاں جڑانوالہ کے بلا مقابلہ صدر،علی اصغر جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر اسد نثار سینئر نائب صدر، ظہیر احمد نائب صدر ، عبدالسلام عابد، ہارون زاہد جوائنٹ سیکرٹریز ، ماجد نواب فنانس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری، علی رضا ڈسٹرکٹ جوائنٹ کیبنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں،انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔