ماموں کانجن میں محکمہ ہیلتھ کی کارروائی، اتائی کا کلینک سیل

ماموں کانجن میں محکمہ ہیلتھ کی  کارروائی، اتائی کا کلینک سیل

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ اور ڈرگ انسپکٹر کی اتائیوں اور غیر قانونی ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی، 1 اتائی کا کلینک سیل کرکے چالان بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ عطا الحق اور ڈرگ انسپکٹر ہارون ارشد نے گزشتہ روزماموں کانجن میں مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا،اس دوران نواحی گا¶ں 492گ ب میں ذوالفقار میڈیکل سٹور/اتائی کے کلینک کو پی ایچ سی ایکٹ 2010 ئاور ڈرگ ایکٹ 1976ءکے تحت سیل کر دیا اورچالان ڈی کیو سی بی فیصل آباد اور پی ایچ سی لاہور کو بھجوا دیا ۔ حکام کے مطابق اتائیوں اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں