ایف ڈی اے سے 6 جائیدادوں کو کمرشل کرنے کی منظوری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مختلف رہائشی کالونیوں کی چھ جائیدادوں کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ دو جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی درخواستوں کو م¶خر کر دیا گیا ۔
اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد منعقد ہوا جس میں رہائشی پراپرٹی کی نوعیت کو کاروباری میں تبدیل کرنے کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹا¶ن پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹا¶ن پلاننگ راحیل ظفر و دیگر افسر موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران جائیدادوں کی کمرشلائزیشن سے متعلق مجموعی طور پر آٹھ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 6درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمارات کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی ،جن میں مدینہ ٹا¶ن کی تین، ملت ٹا¶ن، گلبرگ کالونی اور علامہ اقبال کالونی کی ایک ایک پراپرٹی شامل ہے ۔ مدینہ ٹا¶ن اور ملت ٹا¶ن کی ایک ایک پراپرٹی کی درخواستوں کو بعض وجوہ کی بنا پر م¶خر کرکے اعتراض دور کرنے بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔