آرٹس کونسل میں خوشنویسی، مصوری کے فن پاروں کی نمائش

 آرٹس کونسل میں خوشنویسی، مصوری کے فن پاروں کی نمائش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد میں خوشنویسی اور تخیلاتی مصوری کے فن پاروں کی رنگا رنگ نمائش منعقد کی گئی، جس میں نوجوان خواتین آرٹسٹوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 نمائش میں اسلامی کیلیگرافی کے دلکش انداز، روایتی خطوط اور جدید تجرباتی حروف آرائی نے روحانی تاثرات کو خوبصورت رنگوں میں پیش کیا، جبکہ تخیلاتی مصوری کے فن پاروں میں تخلیقی اظہار اور جذباتی گہرائی نمایاں رہی۔ نمائش میں شریک خواتین فنکاروں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور اپنے فن کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ خواتین آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقریبات کو باقاعدہ کیا جائے ۔ اس موقع پر آرٹس کونسل فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران نے کہا کہ نوجوانوں کی فنونِ لطیفہ میں دلچسپی قابل تحسین ہے اور آرٹس کونسل ایسے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ نمائش کے منتظم میاں جاوید افضل نے کہا کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے بغیر کسی معاونت کے نئی نسل کے فنکاروں کو پروموٹ کرنے کے لیے ایسی تقریبات منعقد کروا رہے ہیں، تاکہ مقامی سطح پر فن اور فنکاروں کی پذیرائی ممکن ہو سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں