چنیوٹ:نالیوں و ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم پر عملدرآمد جاری

 چنیوٹ:نالیوں و ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم پر عملدرآمد جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام ضلع بھر میں نالیوں و ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔

 ڈسٹرکٹ مینیجر ایف ڈبلیو ایم سی برہان حنیف نے ڈی سلٹنگ مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے مختلف گلی محلوں اورشاہرات کا دورہ کیا اور شیڈول کے تحت ڈی سلٹنگ اپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائزر کو تاکیدکی کہ وضع کردہ شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کیا جائے اور ویسٹ کو ساتھ ساتھ مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی اقدامات کریں تاکہ تعفن نہ پھیلے۔انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور بتایا کہ نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور عوام الناس کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مون سون موسم کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں،شہری بھی ڈرینز اور نالیوں میں کوڑا نہ پھینکیں اور ویسٹ ورکرز سے تعاون جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں