وزیر مواصلات کارات گئے فیصل آباد چنیوٹ روڈکی تعمیر کا جائزہ

 وزیر مواصلات کارات گئے فیصل آباد چنیوٹ روڈکی تعمیر کا جائزہ

فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔۔۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رات گئے فیصل آباد چنیوٹ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا۔انہوں نے تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر بتایا کہ 7 ارب کی لاگت سے جاری منصوبہ کو45 فی صد مکمل کر دیا گیا ،24 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے فیصل آباد اور چنیوٹ کا سفر40 منٹ سے بھی کم وقت میں طے ہوگا۔انہوں نے اسفالٹ کے درجہ حرارت کو چیک کیا اور منصوبہ پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ کی چیکنگ رپورٹ کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا، ہر آنے والا دن صوبہ کی ترقی کا ضامن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں