کمالیہ :ون وے روڈ بنانے کی منظوری،فنڈز کابھی اعلان

 کمالیہ :ون وے روڈ بنانے کی  منظوری،فنڈز کابھی اعلان

جکھڑ (سٹی رپورٹر )پنجاب حکومت نے کمالیہ شہر کیلئے ون وے روڈ بنانے کی منظوری دے دی اور اس کیلئے فنڈز بھی مختص کرنے کا اعلان کردیا ۔

 ون وے روڈ کی منظوری پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر، صدر پریس کلب محمد امجد رانا، محمد انور ، غلام مصطفیٰ منج ، چودھری سرور نور ، محمد نعیم خان و دیگر نے بانی ون وے روڈ تحریک محمد ندیم خان کومبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ ان کی تحریک کے باعث عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا اور علاقہ کیلئے ون وے روڈ کی منظوری دی گئی ۔ محمد ندیم خان نے کہا کہ ون وے روڈ کیلئے فنڈز مختص کرانے پر وزیر خزانہ اورنگزیب فاروق کے مشکور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں