ضلع چنیوٹ کے 1129 سینیٹری ورکرز میں بھی انعامی چیک تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چنیوٹ کے 1129 سینیٹری ورکرز میں بھی 10/10 ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کردیئے گئے ،اس ضمن میں تحصیل سطح پر تین الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں۔
تحصیل چنیوٹ میں مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس،ارکان صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی شاہ،مولانا الیاس چنیوٹی کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول،ڈسٹرکٹ مینجر فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی برہان حنیف اور کمپنی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔تحصیل لالیاں میں رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید اور ڈسٹرکٹ مینجرایف ڈبلیو ایم سی جبکہ تحصیل بھوآنہ میں رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اوراسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے عملہ صفائی میں 10/10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔تحصیل چنیوٹ کے 482،تحصیل لالیاں کے 373 اورتحصیل بھوآنہ کے 274 سینیٹری ورکرز کو انعامی چیک دیئے گئے ۔تقریبات کے دوران وزیراعلیٰ کا عملہ صفائی کیلئے ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔