گوجرہ :معمولی جھگڑے پرمسلح شخص کی فائرنگ ،نوجوان شدیدزخمی ہو گیا

گوجرہ :معمولی جھگڑے پرمسلح شخص  کی فائرنگ ،نوجوان شدیدزخمی ہو گیا

گوجرہ(نمائندہ دنیا )سابقہ رنجش پرفائرنگ کر کے نوجوان کوشدیدزخمی کر دیاگیا،ملزم موقع سے فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر334ج ب کے محمد حسنین کادوروزقبل گراؤنڈ میں گاؤں کے سفیان کے ساتھ کسی بات پرجھگڑاہو گیا تھا۔۔۔

گزشتہ روز محمد حسنین اپنے گھرکے باہرکھڑاتھاکہ سفیان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نیا لاہور منتقل کر دیاگیا ہے ، تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں