گوجرہ :ریلوے انڈر پاس کے قریب سے لاش برآمد

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ریلوے انڈر پاس کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ انڈر پاس ریلوے لائن کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی تھی۔۔۔
جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں متوفی کی شناخت فرخ رشید سکنہ امجد گرین پارک کے نام سے ہو ئی، ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔