آزادی کی حفاظت ہر پاکستانی کا اولین فرض :جمیل حیدر

 آزادی کی حفاظت ہر پاکستانی کا اولین فرض :جمیل حیدر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جشنِ آزادی و معرکہ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شہباز چوک میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب ہوئی۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جمیل حیدر شاہ، سرکاری افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکانے ہاتھوں میں قومی پرچم اور شمعیں تھام کر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اُن کی قربانیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھنے کا عزم کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر جمیل حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں جانوں کی قربانی اور بے مثال جدوجہد کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع میں شہدانے اپنے لہو سے وہ چراغ جلائے جو ہمیشہ روشنی دیتے رہیں گے ، آزادی کی حفاظت ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے ،انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم، خدمت اور یکجہتی کے ذریعے ملک کو مضبوط بنائیں، کیونکہ ایک متحد اور باشعور قوم ہی شہداء کے خوابوں کی تعبیر بن سکتی ہے ، تقریب کے اختتام پر شہدا اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں